ہمدرد فاونڈیشن کا ، حب ،وندر اور کراچی میں لگائے گئے ریلیف کیمپ اختتام پزیر

کراچی ،حب وندر ( اسٹاف رپورٹرز سے )ہمدرد فاؤنڈیشن بلوچستان کی جانب سے وندر، حب اور کراچی کے مختلف علاقوں میں سیلاب زدگان کیلئے لگائے گئے امدادی کیمپ کا دوسرا دن کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوا ۔ بلوچستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے سبب مختلف علاقے تباہ ہوچکے ہیں، لوگ بے گھر کھلے آسمان زندگی گزار رہے ہیں، جنکو بنیادی سہولیات میسر نہیں۔ سیلاب کے تباہ کاریوں سے متاثرین کیلئے آج  حب چوکی لسبیلہ پریس کلب کے سامنے لگائے گئے امدادی کیمپ کا دوسرا روز کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوا، جبکہ وندر اور کراچی کے مخلتف علاقوں میں ہمدرد فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں انسانیت کی ہمدردی کی بنیاد پر لوگوں نے امدادی کیمپ کا دورہ کرکے مالی تعاون کی۔ ہمدر فائنڈیشن بلوچستان کے ترجمان کا کہناہے کہ کل حب چوکی، نیول اور کراچی میں بھی امدادی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا تمام احباب اور مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گنجائش کے مطابق سیلاب زدگان کی امداد کیلئے تعاون کریں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post