ہمیں فورسز اور ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ بتائیں ہم کہاں جائیں اور کس کی در کٹکٹائیں ۔ شہری

آواران ( پریس ریلیز ) مشکے پروار میں سیکورٹی فورسز کے ظلم وجبر بدستور جاری ضلع آواران کے تحصیل مشکے میں گزشتہ ایک ہفتے سے سیکورٹی فورسز کی ظلم وجبر بدستور جاری ہے . آئے روز فورسز بلوچ شہداء معصوم بچوں اور قریبی رشتہ داروں کر سخت تنگ کررہے ہیں ۔ یہ بات مشکے کے ایک شہری نے اپنے جاری بیان میں کہاہے ۔ انھوں نے کہاہے کہ گزشتہ تین دنوں سے سیکورٹی فورسز اور علاقائی ڈیتھ اسکواڈ کے ایجنٹوں نے مشکے پروار میں رہائشی پزیر شہید اللہ بخش عرف گہرام کے دو معصوم بچوں دس سالہ سمیع اللہ آٹھ سالہ بلال احمد اور قریبی رشتہ دار چودہ سالہ شبیراحمد ولد رسول بخش کو پیشی بہانے آئے دن آرمی کیمپ گجر بلاتے رہتے ہیں ۔ ان کے ایک اور قریبی رشتہ دار نے بھی بیان میں کہاہے کہ سیکورٹی فورسز اور ریاستی کرایہ کے قاتل ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں سے ہمارے بچوں سمیت تمام رشتہ داروں کو خطرہ لاحق ہے ۔ انھوں نے کہاہے کہ بلاوجہ فورسز روزانہ ہمارے معصوم بچوں کو تنگ کرنے کی خاطر پیشی دے رہے ہیں انھوں نے کہاکہ گزشتہ دس سالوں کے دوران ہمارے خا ندان کے دس سے زائد پیارے فورسز نے بلاوجہ شہید کئے ہیں۔ اور کئی دفعہ ہمارے گھروں کو نذر آتش کردیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ یہ سب ہونے باوجود فورسز اور انکے کارندے ہماری زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ۔ آخر ریاست بتائے ہم کہاں جائیں ،ہمارا گناہ کیا ہے ہمارے لوگ شہید کئے گئے اب ہمارے معصوم بچے روزانہ پیشیاں بھگت رہے ہیں ۔ آخر ہمیں فورسز اور ریاستی تشکیل کردہ ڈیتھ کے سرغنہ بتائیں ہم کہاں جائیں اور کس کی در کٹکٹائیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post