کیچ گورکوپ کے اسکول استاد یوسف خان آٹھ سال سے لاپتہ ہیں ۔ لواحقین

کیچ ( پریس ریلیز ) سینئر سائنس ٹیچر کے اہل خانہ نے اپنے جاری پریس ریلیز میں کہاہے کہ نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والا ایس ایس ٹی ماسٹر یوسف خان ولد گونڈی جو جمک گورکوپ کے رہائشی ہیں۔ انھیں 8ستمبر 2014 میں ایم آئی انٹلی جنس کے کارندوں نے سنیما چوک تربت سے لاپتہ کیا تھا جو تا حال لاپتہ ہیں۔ انھوں نے کہاکہ جب وہ لاپتہ کئے گئے اس وقت نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے منصب پر بیٹھے ہوئے تو اور ان کے ورکر اور ایک اسکول استاد کو جبری گمشدگی کا شکار بنادیا گیا ۔ انھوں کہاہے کہ ہم لواحقین بیان زریعے تمام پاکستانی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ ماسٹر یوسف خان کو جلد ازجلد بازیاب کریں ، تاکہ هم مزید زہنی ازیتوں سے بچ سکیں.

Post a Comment

Previous Post Next Post