پسنی ،خضدار ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پسنی کلانچ کے علاقے کوڈیج میں حمید ولد محمد جان نامی نوجوان نے خود کشی کرلی۔
علاوہ ازیں خضدار تحصیل نال سے گریشہ جانے والی پک اپ گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک خاتون ھلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے ، جن میں سے دوخواتین سمیت تین افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔
زخمیوں کو سول ہسپتال نال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ، جبکہ شدید زخمیوں کو سول ہسپتال خضدار ریفر کیاگیاہے ۔
