نوشہرو فیروز،اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے سیلاب زدگان کو کھانا پہنچادیا۔ بی وائی سی

کراچی ( اسٹاف رپورٹرز سے ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے بی وائی سی کراچی کے آرگنائزر آمنہ بلوچ کی قیادت میں رضاکاروں نے آج کراچی کے علاقے کوہی گوٹھ میں نوشہرہ فیروز، کنڈو یارو اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے سیلاب زدگان کی حال پرسی بعد دوپہر کا کھانا کھلایا ۔ اس موقع پر بی وائی سی کراچی کے آرگنائزر آمنہ بلوچ نے ان سے وعدہ کیا انکے بس میں جتنا ممکن ہو سکے وہ ان کی ہر حال میں مدد کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ بی وائی سی کا مقصد انسانیت کی خدمت ہے، اس مصیبت کی گھڑی میں ہم سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آپ کو علم ہے کہ بی وائی سی کراچی پچھلے ایک مہینے سے سیلاب زدگان کی ریلیف آپریشن میں شب روز امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ جبکہ آج بی وائی سی کراچی کی ایک ٹیم سبی سے کوئٹہ روانہ ہوئی ہے جو وہاں کوئٹہ سے ہوتے ہوئے خضدار اور پھر لسبیلہ روانہ ہوں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post