کیچ ( اسٹاف رپورٹر سے )
تربت تحصیل تمپ کورجو سے میرے بیٹے سولہ سالہ نادل ولد عبد القادر اور سھراب ولد محمد جان کو جبری طور پر لاپتہ فورسز نے لاپتہ کردیاہے یہ بات لاپتہ نادل کی والدہ زیور بلوچ نے اپنے جاری بیان میں بتائی ہے ۔
انھوں نے کہاہے ہے کہ پچھلے ایک ہفتے سے میرے بیٹے کو تمپ کے کیمپ میں تفتیش کے لیے بلایا جا رہا تھا، اور وہ مسلسل پیش ہو رہے تھے ۔ کیونکہ وہ ایک مجرم نہیں تھے ، وہ تفتیشی اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے تھے ۔
یوں 17 اگست کو دوبارہ انھیں انکے باپ سمیت تمپ کیمپ پیش ہونے کے لیے حکم دیا گیا ، حسب معمول باپ بیٹا پیشی پر گئے مگر اس بار بیٹے کو تحویل میں لے کر میرے شوہر کو جانے کے لیے کہا گیا۔ اب فورسز انکاری ہیں کہ آپ کا بیٹا یہاں ہے ۔
زیور بلوچ کا کہناہے کہ پھر رات کے وقت تمپ کور جو محلہ پر چھاپہ مار کرسھراب ولد محمد جان کو حراست میں لینے بعد جبری لاپتہ کردیا گیا جو تاحال وہ بھی لاپتہ ہیں ۔
انھوں نے اپیل کی ہے کہ بیٹے سمیت رشتہ دار بھی بےقصور ہے ، وہ کسی غیر آئینی اور غیر قانونی عمل میں ملوث نہیں ہیں انھیں بازیاب کیا جائے۔
