تربت ( مانیٹرنگ ڈیسک )مرکزی جمعیت اہل حدیث کیچ کی جانب آج بروز بدھ 24 اگست 2022 کو مولانا ایاز تگرانی کی گمشدگی وعدم بازیابی کیخلاف احتجاج کرنے کا اعلان کیاہے ۔
دوسری جانب تربت سول سوسائٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کیچ کے معروف عالم دین ومدرس مولانا ایاز تگرانی کی کراچی سے جبری گمشدگی کیخلاف تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ ایک دینی درسگاہ کے مدرس و علاقہ کے عالم دین ان کا اگر کوئی جرم ہے تو آئین و قانون کے مطابق عدالتوں میں پیش کیا جائے۔
انھوں نے آج ہونے والے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔
