کوہلو ( مانیٹرنگ ڈیسک )
تحصیل ماوند میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ، تحصیل ماوند میں ایک دیوار گرنے کی اطلاع ہے جس میں دو بچے دب گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل ماوند کے رہائشی حاجی مالو خان نامی شخص کے دو بچے دیوار کے گرنے باعث دب کر شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ بتایا جارہاہے کہ اس وقت وہ دونوں بچے شدید زخمی حالت میں بے یارو مددگار پڑے ہیں کیوں کہ علاقہ میں علاج کیلے ہسپتال کا سرے سے وجود ہی نہیں ہے ۔
زخمی بچوں کے اہلخانہ نے کوہلو اور تحصیل ماوند کے انتظامیہ سے جلد نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔ تاکہ بچوں کا بروقت علاج ممکن بنایاجاسکے ۔
