جعفر آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )
جعفرآبادکی تحصیل گنداخہ کے قریب مون سون کی تیز بارشوں کے باعث گوٹھ میرخان جمالی میں ارباب علی نامی شخص کے گھر کی دیوار گرگئی ۔
جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کرتین بچوں سمیت پانچ افراد اٹھارہ سالہ اظہر علی تین سالہ شہلا چار سالہ شکیلہ آٹھ ماہ کی فروا اور 30 سالہ خاتون شازیہ ھلاک ہوگئیں ۔
واقع بعد علاقہ مکینوں نے پہنچ کر نعشیں ملبے سے نکال دیں اور سوگ چھا گیا ۔
خضدار سب تحصیل مولہ پٹھام میں دیوار گرنے سے 60 سالہ خاتون کی ھلاکت کی اطلاع ہے ۔
دریں اثناء ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوپ میں شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہوگئے ۔ جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
.
