بولان ندی میں ایک لاکھ کیوسکس سیلابے ریلے نے تباہی مچادی لوگ دیہات خالی کریں ،بولان انتظامیہ

بولان ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بولان انتظامیہ نے اپنے جاری بیان میں بولان ۔کھٹن مہیسر جلال خان اور بالاناڑی سمیت ملحقہ علاقوں کے عوام کو اطلاع دی ہے کہ وہ جلد اپنی انخلا ان علاقوں سے یقینی بناٸیں ۔
کیوں کہ سال کے اب تک کے سب بڑے سیلابی ریلےنے سندھ بلوچستان شاہراہ کا پُل بی بی نانی کے مقام پر بہاکر لے گیاہے ۔ انھوں نے بیان میں کہاہے کہ بولان ندی کا سیلابی ریلا صبری بچاٶ بند بہاکر لے گیا ہے اور درجنوں دیہات ڈوب گٸے ہیں ۔ اس لئے عوام کو بزریعہ بیان حکم دیا جاتاہے کہ بولان ندی سے متاثر ہونے والے تمام لوگ گھر دیہات چھوڑ کر محفوظ مقامات پر نکل جائیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post