کیچ ( اسٹاف رپورٹر سے )
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ، بدرنگ میں پاکستانی فوج پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ بیس اگست کی صبح سات بجے ہمارے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے بدرنگ میں پاکستان فوج کے گشتی ٹیم پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا ،
حملے کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ ایک موٹرسائیکل اور گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
انھوں نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔
