بلوچ فلاحی،طلباء تنظیموں نے مختلف علاقوں میں سیلاب زدگان میں امداد تقسیم اور جمع کئے

کراچی ، سبی ،تمپ ، آواران ( مانیٹرنگ ڈیسک ،اسٹاف رپورٹرز، پریس ریلیز )بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ ہمارے تنظیمی ساتھیوں نے آج سبی کے علاقے لہڑی و کنڈیوا کے مختلف حصوں میں راشن و کپڑوں کے ساتھ گھر کے استعمال کے برتن تقسیم کیے۔ ا نھوں نے کہاہے کہ اس راشن تقسیم میں ہمارے ساتھیوں کے ساتھ وہاں کے مقامی لوگوں بھرپور طریقے سے ساتھ دیا اس وقت سبی میں ہماری ٹیم کے ساتھ جن مقامی لوگوں نے ٹیم کے ساتھ تعاون کیا ان میں، صاحبان ویلفیئر ٹرسٹ سمیت، سبّی سول ہاسپیٹل کے ڈاکٹر بیبگر، اور حاجی خان شامل ہیں۔ ‎ انھوں نے کہاکہ راشن تقسیم کرنے کے دوران تیز بارشوں کا سلسلہ بھی جاری تھا ، لیکن ہمارے ساتھیوں نے کوشش کی کہ راشن کو خراب ہونے نہ دیا جائے اور اس کو تقسیم بھی کیا جائے۔ انھوں نے کہاہے کہ ‎بلوچ یکجہتی کیمٹی (کراچی) حکومت سندھ اور بلوچستان سے اپیل کرتی ہے کہ خدارا عوام پر رحم کریں اور ان کے لئے ریسکیو ٹیم سمیت فرسٹ ایڈ کا بندوبست کریں۔ ہمار دوست جو اس وقت بلوچستان میں موجود ہیں وہ گواہ ہیں کہ اس وقت بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں بھی موجود نہیں ہے اور عوام بے یار و مدد گار پڑے ہوئے ہیں ۔ ترجمان نے تمام مخیر حضرات اور عوام سے اپیل کی ہے کہ ‎ آئیے مل کر انسانی جانوں کو مصیبت سے بچائیں اوع ہم ہی مل کر انسانیت کو زندہ و جاوید بنا سکتے ہیں۔ آپ کو علم ہے اس وقت سبی کے علاقوں سمیت بلوچستان اور سندھ میں بہت تیز بارشیں ہو رہی ہیں اور یہ مزید نقصان کا سبب بن سکتی ہیں۔ علاوہ ازیں کیچ تحصیل تمپ سے اطلاع ہے کہ طلبہء نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیلاب زدگان کیلئے تمپ مین بازار میں ریلیف کیمپ لگایا ہے جہاں تمپ کے عوام بڑھ چڑھ کر عطیات جمع کر رہے ہیں ۔ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے سیلا زدگان کےلیے امدادی کیمپ ہار بازار، آواران میں جاری ہے۔ انھوں نے اپیل کی ہے کہ بلوچ قوم آفت زدہ حالات میں اپنے بھائی بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اس امدادی مہم میں ساتھ دیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post