سبی، بولان ، خضدار ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان میں مون سون کی حالیہ 25 گھنٹہ کی طوفانی بارش بعد سیلابی ریلوں سے بولان میں 220 کے وی ٹرانمیشن لائن کے دس ٹاور اور پیر غائب میں 133 کے وی کے تین ٹاورز گر گئے ہیں۔
جبکہ رتودیرو میں بھی 22 کے وی کے مین ٹراسمیشن لائن کا ایک کھمبہ گر گیا ہے، جس سے خضدار اور دیگر علاقوں کو بجلی سپلائی کی جاتی تھی ۔
ذرائع مطابق کیسکو کی سسٹم میں صرف 250 میگاواٹ بجلی دستیاب ہیں ، جس سے شال کی فیڈرز کو مرحلہ وار بجلی فرائم کی جا رہی ہے
لورلائی ژوب قلعہ سیف اللہ چمن کی گریڈ اسٹیشنز کو ضرورت کی تحت 2 گھنٹے کی بجلی فراہم کی جا رہی ہے
بولان،مستونگ۔نوشکی ،خاران قلات۔سوراب بیسم خضدار،
وڈھ ،نال زہری سمیت 27 گریڈ اسٹیشنز پر بجلی کی سپلائی معطل ہے ۔
کیسکو انتظامیہ مطابق ٹیم بحالی کے کام میں لگے ہیں دادو ٹرانسمیسن لائن کی بحالی میں 3 سے 4 دن ،جبکہ سبی شال ٹرانسمیشن لائن کی بحالی میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے ۔