گوادر فورسز ہاتھوں مزید پانچ لاپتہ افراد کے نام سامنے آگئے

گوادر ( ویب ڈیسک ) پاکستانی فورسز نے گوادر کے مختلف جگہوں ملا بند، پکیر کالونی، نیاآباد، ٹی ٹی سی کالونی، مونڈی، سُر، نگور ءَ سمیت مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کر ، سمیر ولد حمزہ، بالاچ ولد حاجی سُلیمان، مزمل ولد کچکول جبکہ ساحل ولد امین کو حراست میں حراست میں لینے بعد جبری لاپتہ کردیاہے ۔ باخبر ذرائعہ کا کہناہے کہ لاپتہ ہونے والوں کی تعداد دس سے زائد ہے ۔ جنھیں ایک ہفتہ دوران لاپتہ کیاگیاہے ۔ ان نوجوانوں کے جبری گمشدگی حوالے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے کہاہے کہ اگر 24 گھنٹے کے اندر گوادر سے لاپتہ نوجوانوں کو بازیاب نہیں کیا گیا تو سخت ردعمل دیا جائے گا۔ انھوں نے کہاہے کہ فورسز مختلف محلوں میں چھاپہ مارنے علاوہ اہم شاہراوں پر اچانک ناکہ لگاکر لوگوں کو حراست میں لیکر لاپتہ کرنے کا نیا سلسلہ شروع کردیاہے ۔ اور شہر میں فورسز کی تعداد دن بدن بڑھتی چلی جارہی ہے ۔ انھوں نے گوادر سے نوجوانوں کو لاپتہ کرنے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے لیکن بجائے اس مسئلے کو حل کرنے کے اس کو مزید گمبھیر بنایا جارہا ہے، پھر ہماری ماو¿ں کو تڑپایا جارہا ہے، 14 اگست سے اب تک گوادر سے متعدد افراد کو لاپتہ کیا گیا ہے، جن میں اکثر بچے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post