مشہور گانا ’کنا یاری‘ گانے والے بلوچی گلوکار وہاب علی بھی سیلاب سے شدید متاثر

کوئٹہ ( ویب ڈیسک ) رواں سال کے سیزن میں مشہور گانا ’کنا یاری‘ گانے والے بلوچی گلوکار وہاب علی بھی بلوچستان میں آنے والے سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔سوشل میڈیا پر انکے چند تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ چھوٹے چھوٹے بچوں اور دیگر اہلِ خانہ کے ہمراہ بلوچستان کی موجودہ سیلابی صورتحال کی وجہ سے بے گھر کھلے آسمان تلے دن اور رات گزار رہے ہیں۔ دریں اثنا بلوچستان میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کی مالی امداد کیلے بیبرگ بلوچ بھی امدادی مہم کا حصہ ہیں ۔ اور اپنی قوم کی خاطر سڑکوں اور گلیوں میں ہاتھ پھیلا کر سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان وصول کررہے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post