کیچ ( ویب ڈیسک ) کیچ تحصیل دشت کے الگ الگ پہاڑی ندی نالوں میں فوج کی آپریشن اتوار کے روز جاری رہا ۔
بتایا جارہاہے کہ فورسز نے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کرکے وہاں کے جنگلات کو آگ لگا دی ہے ۔
باخبر ذرائع کے مطابق ھسادی، اپسی گز ، اور لنگاسی کے ندیوں کے جنگلات جلا دیئے گئے ہیں ۔
آخری اطلاع تک ان علاقوں سے کسی قسم کے گرفتاری اور گمشدگی کے اطلاعات نہیں ملے ہیں ۔
عینی شاہدین مطابق رات گئے تک فورسز مزکورہ علاقوں میں موجود تھے ۔
آپ کو علم ہے کیچ ، آواران مشکے ،پنجگور کے بعض علاقوں میں فورسز کا آپریشن گزشتہ چار دنوں سے جاری ہے۔
سیاسی سماجی حلقوں نے فوج کی جانب سے فوجی ظلم بربرہت دوران جنگلات کو جلائے جانے فوجی آپریشنوں کی بھرپور مذمت کی ہے ، اور کہاہے کہ بلوچستان ایک طرف سیلاب میں ڈوبا ہواہے لوگ سیلاب اور بھوکوں مر رہے ہیں ۔ دوسری جانب جہاں سیلاب کی تباہ کاریاں نہیں پہنچی ہیں وہاں فوج یہ کثر پور کر رہی ہے ۔