گوادر: پورٹ سے سامان لیجانے والے کنٹینرز کے قافلے پر مسلح افراد کا حملہ

گوادر: واجھانی نگور میں مین روڈ پر گوادر پورٹ سے پنجاب سامان لیجانے والے کنٹینرز کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے، حملے کے نتیجے میں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ایک شخص کی زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ خیال رہے کہ سات دن کے اندر گوادر پورٹ کے کنٹینرز کے قافلوں پر یہ دوسرا حملہ ہے۔ پندرہ اگست کو گوادر میں شنکانی در کے مقام پر کنٹینرز کے قافلہ پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا۔ جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ ایک ڈرائیور بھی زخمی ہوا تھا۔ جس کی زمہ داری بلوچ مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔ جبکہ آج ہونے والے حملے کی زمہ داری تاحال کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post