حب،لورالائی ،واشک( ویب ڈیسک ،مانیٹرنگ ڈیسک )
حب ندی بچے سمیت دو افراد ڈوب گئے ایدھی زرائع کے مطابق ایک نعش نکال لی گئی دوسرے کی تلاش جاری ۔
ندی میں جانے پر پابندی کے باوجود شہری عمل کرنے سے انکاری ہیں ۔
واشک کے علاقے پلنتاک میں زمبیاد گاڈی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں نوجوان امیر بخش ساکن واشک موقع پر جانبحق ہو گئے ۔ زمیاد گاڈی واشک سے ماشکیل تیل لانے جارہا تھا۔
دریں اثناء لورالائی میں گھر کی چھت گر نے 2مزدور جاں بحق ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پو لیس کے مطابق اتوار کو لو رالائی کے علا قے حلقہ چنچن میں گھر کی چھت گرنے سے مجاہدولد محمد ناصر،جاوید ولدغلام محمد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
لورالائی دوسری واقع میں کٹوی ندی میں پھنسے پانچ بچوں میں سے تین افراد کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیاگیا جبکہ دو کو پانی بہا کر لے گئی۔ندی میں بہہ جانے والیں میں 15سالہ شاہد خان ولد داد محمد میرزئی اور 9 سالہ غفار خان ولد داد محمد میرزئی سکنہ بخاری سکیم لورالائی شامل ہیں۔
