سوئی میڈیکل کے دو اسٹوڈنٹس بہنیوں سمیت تین افراد ھلاک ،تمپ سانپ نے خاتون کو ڈس لیا

ڈیرہ بگٹی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سوئی سے تعلق رکھنے والی دو بہنیں جوکہ میڈیکل سٹوڈنٹس ہیں برساتی نالے میں بہہ کر لاپتہ ہوگئی ہیں ۔ علاقائی ذرائع مطابق تین دن گزرنے باوجود ان کی نعشیں بر آمد نہیں ہوئی ہیں ۔علاقہ مکین اپنی مدد آپ نعشوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دریں اثناء سوئی سے اطلاع ہے کہ سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے ڈرائیور شیرعلی نامی شخص کا جسد خاکی مل گیا ہے ۔ ادھر دشت سے اطلاع موصول ہواہے کہ دشت کے علاقے پیرنی لمب میں ایک خاتون کو سانپ نے ڈس لیا ہے ،جنھیں تربت ٹیچنگ ہسپتال پہنچا دیا گیاہے ۔ مگر بدقسمتی سے ہسپتال میں زہر کے اثر کو ختم کرنے والا انجکشن نہیں ہے، جس کی وجہ سے مریضہ موت اور زندگی کی کشمکش میں ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post