مچھ کے علاقے چشمہ آب میں گیس پائپ لائن کو تباہ کرنے کی ذمہ داری آزاد بلوچ نے قبول کرلی

بولان ( اسٹاف رپورٹرز سے ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ روز بمورخہ 3 اگست 2022 کو مچھ کے علاقے چشمہ آب میں 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا ہے ۔ انھوں نے کہاہے حملے کے نتیجے میں پائپ لائن کا کافی حصہ تباہ ہوگیا جس کی وجہ سے کوئٹہ اور متعلقہ علاقوں میں گیس کی فراہمی فوری طور پر معطل ہوگئی۔ انھوں نے کہاہے کہ ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post