پنجگورمیں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

شال ( اسٹاف رپورٹر سے ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے اپنے جاری بیان میں گزشتہ شب پنجگورمیں گریڈ اسٹیشن میں قائم فرنٹیئر کور(ایف سی) کے چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے انھوں نے کہا کہ گذشتہ دن رات ساڑھے نو بجے ہمارے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے سندِ سرگریڈ اسٹیشن میں قائم  فرنٹیئر کور (ایف سی) کی چوکی پردو اے ون گولے فائر کئے۔ دونوں گولے چوکی کے اندر اپنے نشانے پرجا کر لگے جس سے ایف سی کے اہلکار زخمی ہوئے اور انھیں مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ انھوں نے کہاہے کہ حملے کے بعد حواس باختہ فورسز نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ اس دوران ہمارے سرمچاربہترین شہری گوریلا جنگی حکمت عملی کے تحت قابض فورسز پر حملہ کرنے بعد بحفاظت نکلے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post