شال (مانیٹرنگ ڈیسک) شال ریڈ زون میں بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے دھرنا کیمپ میں رات گئے حکومتی وفد کی آمد کی اطلاعات ۔
باخبر ذرائع مطابق وفد میں کمشنر سہیل بلوچ، ڈپٹی کمشنر شے حق بلوچ، ایس ایس پی عبدالحق عمرانی شامل تھے۔
لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے حکومتی وفد نے کہا کہ مطالبات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوگی، اس حوالے سے منظوری و پیشرفت کے حوالے سے لواحقین کو اطلاع دی جائیگی، جس پر لواحقین نے رضا مندی کا اظہار کرتے ہوئے کل تک انتظار کرنے کا فیصلہ کیا۔
بتایا جارہاہے کہ مظاہرین کی جانب سے حکومتی وفد کو یقینی دہانی کرائی گئی کہ اب احتجاج کے دوران سڑکوں کو بند نہیں کیا جائے گا۔
