دبئی ( اسٹاف رپورٹر سے )ایشیا کپ ، شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے، مصدق حسین نے ناقابل شکست 48 رنز اسکور کئے۔
افغانستان نے بنگلادیش کا 128 رنز کاہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،
نجیب اللہ زادران نے 6 چھکوں کی مدد سے17 گیندوں پر 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں افغانستان نے نجیب اللہ زادران کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔