ہرنائی ، بولان ،مشکے ،نوشکی ( ویب ڈیسک ) اتوار کو بولان کے علا قے سنی کے قریب نور احمد ولد بہرام قوم جتوئی چاکر ماڑی کے قریب سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہو گیا۔
علاوہ ازیں مشکے سے اطلاع ہے کہ سیلابی ریلے میں ایک شخص بہہ گیا ہے تاہم ان کا نام پتہ معلوم نہیں ہوسکاہے ۔
ہرنائی کے علاقے محلہ نیو جلال آباد میں دو مکانوں کے چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 3 خواین اور دو بچوں سمیت پانچ افرادملبے تلے دب کر شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امدا دکے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔ جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ مزید کاروائی جا ری ہے۔
دریں اثناء نوشکی کے علاقے میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی ڈبل کیبن پک اپ گاڑی کو لیویز فورس نے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں ریسکیو کرکے بچا لیا جس میں غلام حیدر ، ان کے بیٹے فیصل اور ایک خاتون سوار تھی۔ جو سیلابی ریلے میں پھنس چکے تھے۔
