دکی اور مند مختلف واقعات میں دو افراد ھلاک

کیچ ( اسٹاف رپورٹرز سے ) مند آپسی کہن کے علاقہ میں لوگوں نے اپنی مدد آپ بجلی کا کھمبہ بذریعہ گاڑی نصب کر رہے تھے کہ اچانک کھمبے کی رسی ٹوٹ گئی اور وہ گرگیا ، جہاں موجود انصار ولد شاہی نامی شخص اس کی زد میں آگیا اور ھلاک ہوگئے ۔ آپ کو بھی علم ہے یہا ں واپڈا کے کرپٹ عملہ کی کام چوری سے تنگ آکر اکثر علاقہ مکین اپنی مدد آپ بجلی کے تار ہوں یا کھنبے خود ہی ٹھیک کرتے ، نکالتے یا نصب کرتے رہتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے اکثر لوگ بجلی کا کرنٹ لگنے یا ایسے حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ مگر واپڈا پر جوں تک نہیں رینگتی ۔ دکی( اسٹاف رپورٹرز سے ) دکی ناناصاحب زیارت قریب کلی نمکئ زرلن کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے کریم داد ولد محمد نور نامی شخص سے اس کی موٹرسائیکل بندوق کے زور پر چھیننے کی کوشش کی ، جہاں انھوں نے مزاحمت کی ، جس پر چوروں نے مبینہ طورپر انھیں گولی مار کر ھلاک کر دیا اور موٹرسائیکل لے گئے ۔ بعد ازاں نعش سول ہسپتال دکی پہنچا دی گئی ۔ ضروری کاروائی بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post