خضدار بدھ کے روز شاہراہ پر تیز رفتار گاڑی نے غلام رسول نامی شہری کو کچل کر ھلاک کردیا ۔
کہاجارہاہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اندرونِ شہر یا قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی حدِ رفتار40کلوميٹر مقرر کردی گئی ہے ۔مگر اس قانون پر گاڑی چلانے والے ڈرائیور عمل نہیں کرتے ۔ جس کی وجہ سے ہر سال کئی قیمتیں جانیں ضائع ہوجاتے ہیں۔
سبی : سبی کے علا قے کٹ منڈائی میں پہاڑ سے گر مینگل خان نامی شخص جاں بحق ہو گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کیا ہے ۔
بولان:ڈھاڈر براہم باران کے قریب وڈیرہ شوکت نامی شخص اپنے پٹرول پر موجود تھے کہ ڈکیتی کی نیت سے دو ڈاکو جو کہ ٹی ٹی پسٹل سے مسلح تھی ہنڈا 125 پر آئے اور گن پوائنٹ پررقم حوالے کرنے کا مطالبہ کیااس دوران انھوں نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے اس پر ٹی ٹی پستول سے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔
ادھر ڈیرہ بگٹی سے اطلاع ہے کہ
ڈیرہ بگٹی کے علا قے سوئی کے مقامی ہوٹل میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے بختیار ولد علی نواز نامی شخص جابحق ہوگیا جس کی نعش ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ہے ۔
