فائرنگ ،حادثات اور وبا ء کے باعث آٹھ افراد ھلاک پانچ زخمی

*خضدار: ( اسٹاف رپورٹر سے، نامہ نگاران ،ویب ڈیسک ) خضدار ہلوائی پہاڑ سے گر کر دو نوجوان چرواہے ھلاک ہوگئے ہیں ۔ حب میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے دو افراد ڈوب گئے ریسکیو زرائع کے مطابق جمعرات کے روز کراچی کے رہائشی خاندان نہانے کے لیے حب ندی آئی ندی میں نہانے کے دوران عبداللہ نامی بچہ ڈوب گیا جس کو بچانے کے لیے پاس کھڑی پھوپھی پانی میں اتر گئی لیکن وہ خود بھی ڈوب گئیں دونوں ڈوبنے والوں کو رات گئے تک ایدھی کے غوطے خور تلاش کرتے رہے۔ کوئٹہ کے علاقے کلی شیخان میں 3افراد عبدالرحمن،محمداسماعیل اور نصیراحمد جان کانگو وائرس کی وجہ سے ھلاک ہوگئے ۔جبکہ 2افراد کراچی میں زیر علاج ہیں ڈیرہ اللہ یار کے نواحی گاوں میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا پولیس حکام کے مطابق گوٹھ سہراب خان پرکانی میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دیر سے مسلح افراد نے گاؤں پر دھاوا بول کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جسکے باعث محراب نامی شخص گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگیا اور واقعہ کے بعد حملہ آور ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں پنجگور کے علاقے تسپ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے عارف سلیم، عزیز باری،شمشیر تابش، اکرام اسماعیل زخمی ہو گئے ، پو لیس نے زخمیوں کوفوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post