شال ( اسٹاف رپورٹر سے )بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ روز ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں قابض پاکستانی فوج کے افسران اور انکے مقامی آلہ کاروں کو موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا۔
انھوں نے کہاکہ فٹبال اسٹیڈیم کے باہر میجر اور کیپٹن رینک کے دو افسران اور ان کے مقامی آلہ کاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ فٹبال میچ دیکھنے کی غرض سے وہاں پہنچے تھے۔ جس کی زد میں آنے سے دشمن اہلکاروں کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ان کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
مگر قابض فوج نے حسب معمول اپنے نقصانات کو چھپا دیا ہے ۔
ترجمان مطابق سرمچاروں نے منصوبہ بندی کے تحت عوامی نقصانات سے بچنے کیلئے مجمع سے فاصلے پر دشمن اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔
انھوں نےکہاکہ مزکورہ ٹورنامنٹ دشمن فوج کی سرپرستی میں دشمن کے نام نہاد جشن آزادی کی مناسبت سے منعقد کی جارہی ہے، جس کا افتتاح آئی جی ایف سی نے بی آر سی کالج میں کی تھی۔
انھوں نے کہاکہ بی ایل اے قابض فوج و اس کے آلہ کاروں پر مزید شدت کے ساتھ حملے جاری رکھے گی لہٰذا عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ قابض فوج کے زیر انتظام کسی بھی قسم کے تقریب میں شرکت کرنے سے گریز کریں۔
ترجمان مطابق ایسے کسی تقریب میں شرکت قابض دشمن کی ہمنوائی کے مترادف ہے، لہٰذا ایسے تقریبات کے شرکاء اپنے جانی و مالی نقصان کا ذمہ دار خود ہونگے