بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز قلات کے علاقے منگچر میں قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے دو مقامی آلہ کاروں کو پینزئی ڈیم کے مقام پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کے آلہ کار رحیم دین ولد شہباز اور قادر بخش عرف شنگ ولد عبدالفتاح گذشتہ کئی سالوں سے دشمن کے پیرول پر کام کررہے تھے۔
ترجمان نے کہا کہ مذکورہ افراد ناگاہو، شور پارود اور گرگینہ میں فوجی آپریشنوں میں براہٍ راست ملوث تھے۔ علاوہ ازیں مذکورہ دونوں افراد بلوچ نوجوانوں کے جبری گمشدگیوں اور ڈیتھ اسکواڈ تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ بلوچ سرمچاروں کی گذرگاہوں کی نشاندہی میں بھی ملوث تھے۔
انہوں نے کہا کہ قومی غداری کے جرم کی پاداش میں سرمچاروں نے ان ریاستی آلہ کاروں کو ان کے انجام تک پہنچایا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی بارہا یہ واضح کرچکی ہے کہ قومی غداری کا سزا موت ہے، جو لوگ چند مراعات و پیسوں کی خاطر قومی تحریک آزادی کے خلاف سرگرم ہیں انہیں ہرگز بخشا نہیں جائیگا۔
جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ بی ایل اے جوہان اور ناگاہو کے علاقے میں دشمن کے پیرول پر کام کرنے والے ریاستی آلہ کاروں کو تنبیہہ کرتی ہے کہ انکی مکمل نشاندہی ہوچکی ہے۔ وہ بلوچ قومی تحریک کیخلاف کام کرنے سے باز آجائیں بصورت دیگر عبرتناک انجام کیلئے تیار رہیں۔
