بلوچستان سیلاب ،107افراد ھلاک ، 6077 مکانات منہدم ، 712 مویشی مرگئے ،1 لاکھ 97 ہزار 930 ایکڑ پر فصلوں کو نقصان

کوئٹہ(اسٹاف رپور ٹرز سے ) بلوچستان میں بارش وسیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں،مزید 3افراد جاں بحق ہو گئے ،کل اموات107 ہوگئیں ۔ پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے ہونے والے ابتک کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ۔ جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں بارشوں سے مزید 3افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 107 ہوگئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 42 مرد 30خواتین اور 34 بچے شامل ہیں۔ جبکہ اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی اور خضدارمیں ہوئی۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 62 افراد زخمی ہوئے جبکہ مجموعی طور پر صوبے بھر میں 6077 مکانات منہدم اور نقصان پہنچا۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں میں 565 کلو میٹر مشتمل مختلف 4 شاہرائیں شدید متاثر ہوئیں جبکہ بارشوں سے 712 مال مویشی مر گئے ہیں۔ پی ڈی ایم نے بتایا کہ مجموعی طور پر 1 لاکھ 97 ہزار 930 ایکڑ پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post