ناگ سی پیک روٹ پر قائم ایف سی چیک پوسٹ ختم ۔عوام بے حد خوش

واشک ( نامہ نگار ، نیوز ڈیسک ) واشک ناگ سی پیک روٹ پر گذشتہ کئی سال سے قائم فر ٹیئر کو ر ایف سی کی کیمپ کو بند کرکے فورسز اپنا بسترہ بوریا گول کرکے رات گئے غائب ہوگئے ہیں ۔ علاقہ مکینوں نے شکرانہ کے نفل ادا کرکے خوشی کا اظہار کیاہے کہ ان کے سرسوں سے لٹکتی تلوار کا سایہ ہٹ جانے سے وہ بے حد خوش ہیں ۔ انھوں نے کہاہے کہ چیک پوسٹ کی موجودگی کی وجہ سے لوگ اپنے آپ کو قید محسوس کر رہے تھے ،تو دوسری جانب غیر محفوظ وہ نفسیاتی مریض بن چکے تھے ، کہ معلوم نہیں کب فورسز انھیں جانی مالی نقصان پہنچائیں یا انکے پیاروں کو لاپتہ کریں ۔ آپ کو معلوم ہے فورسز کے چوکیاں بلوچستان میں جہاں بھی قائم ہیں وہاں لوگوں کے جان ومال محفوظ نہیں ۔ ان کے بنیادی حقوق اور آزادی ان سے چھینا گیاہے ، وہ کہیں بھی جائیں حتی کہ ہسپتال جانے کیلے بھی انھیں علاقہ میں موجود چیک پوسٹ سے پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا پڑتاہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post