کوہلو: ایم ای آر ایف پروگرام میں غیرلوکل اور من پسند ورکرز کو بھرتی کیا جا رہا ہے، عوامی حلقے

کوہلو( ویب ڈیسک ) بلوچستان ضلع کوہلو میں میڈیکل ایمرجنسی ریسیلنس فاؤنڈیشن( ایم ای آر ایف )پروگرام کے تحت مچھر دانیاں تقسیم کرنے کے قبل از ایم ای آر ایف پروگرام میں غیرلوکل اور من پسند ورکرز کو بھرتیاں کرانے کا انکشاف ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم ای آر ایف پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر کلیم موسیٰ خیلی کی ملی بھگت سے غیرلوکل اور من پسند ورکرز بھرتیاں کیا جا رہا ہے۔ جیسے نہ صرف مقامی لوگوں کی حق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے بلکہ عوامی حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے مچھر دانیاں بھی اسی طرح غیرلوکل اور من پسند لوگوں کے درمیان تقسیم نہ ہو جائیں عوامی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ای آر ایف پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر کلیم موسیٰ خیلی کو ہٹاکر ایک ایماندار آفیسر تعینات کیا جائے تاکہ مقامی لوگوں کو ان کا حق مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح نہیں ہوا تو مجبوراً احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے مگر اپنے حق پر کسی بھی صورت ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post