جھاؤ ( نامہ نگار ) ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ کے علاقے لال بازار میں سورگر سے آئے روز فوجی آپریشنوں سے تنگ آکر آنے والے سخیداد نامی خانہ بدوش کا کمسن بچہ بارش کے پانی میں ڈوب کر ھلاک ہلاک ھواہے ۔
حالیہ جاری مون سون کی بارشوں سے جھاو کے مختلف علاقے زیر آب آگئےہیں ،مگر موا صلاتی نظام درہم برہم ھونے کیوجہ سے علاقہ میں سیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصا نات بارے معلومات ص صحیح نہیں مل پا رہے ہیں
ڈیرہ بگٹی کے تحصیل پھیلاوغ میں شدید بارش کے باعث کنہال ندی کے سیلابی ریلے میں بہہ کر ماں کے ہاتھوں سے پھسل کر ڈیڑھ سالہ بچہ بہہ گیا بعد ازاں علاقہ مکینوں نے بچے کی لاش کو پانی سے نکال لیا بچے کی شناخت ڈیڑھ سالہ گواران ولد بجار امیرزئی مسوری بگٹی کے نام سے کی گئی جو کہ پھیلاوغ کا ہی رہائشی تھا ۔