کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹرز سے )
بلوچستان میں جبری لاپتہ افراد لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ نے اپنے عہدے سے استعفا دیدیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ مخالفت کے باعث نہیں ذاتی اور گھریلو مصروفیات کی بنا پر دیا ہے۔
واضع رہے کہ وی بی ایم پی کے قیام سے ہی نصر اللہ بلوچ تنظیم کے چیئرمین ہیں اور تنظیم کے تشکیل کو ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ ہوا ہے۔