لسبیلہ ڈیم ٹوٹنے سے تین سو کے قریب گھر زیر آب خواتین اور بچے پھنس گئے ، ھلاکتوں کی اطلاع

لسبیلہ میں ایک ڈیم ٹوٹنے سے 300کے قریب گھر زیر آب آگئے ہیں ۔ جہاں پر سو سے زائد خواتین حضرات اور بچے پانی کے اندر پھنسے چکے ہیں ۔ متاثرین کے مطابق لسبیلہ انتظامیہ کوئی تعاون نہیں کررہا ہے، پانی کا بہاؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ متاثرین کو ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے جہاں ایک بزرگ جھونپڑی کے اوپرب پناہ لیکر قرآن پاک ہاتھ لئے ہوئے انھیں بچانے کیلے امداد کی اپیل کر رہے ہیں ۔ انھوں نے کہاہے کہ اگر امدادی کاروائیوں میں تاخیر کی گئی تو وہ تمام ڈوب جائیں گے ۔ سیلاب میں پھنسے محلہ داروں نے اپنا فون نمبر بھی شیئر کیاہے ۔03320339219 علاقائی رپوٹ مطابق اس وقت کوہلو کاہان سے ہجرت کرکے لسبیلہ میں آباد ہونے والے مہاجرین سیلاب کی زد میں بے یارو مددگار کسی مسیحا کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ آپ کو علم ہے کوہلو اور کاہان میں حالات جنگ کی وجہ سے مری قبائل کے 70 ٪ فیصد آبادی دوسرے علاقوں میں مشکل ترین زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ حالیہ طوفانی بارشوں سے منڈائی سمیت دوسرے علاقوں سے ہجرت کرنے والے بہت سے لوگ سیلابی ریلے میں بہہ کر ھلاک ہوئے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post