اوتھل ندی سے انسانی ڈھانچہ ،حب ندی سے لاپتہ شخص کی نعش برآمد ،نیوکاہان میں دو بچیاں ھلاک ایک کو بچالیاگیا ۔ گریشہ کا بستی بہہ گیا

کوئٹہ نیوکاہان میں آج نئے تعمیر ہونے والی ڈیم میں ایک ہی گھر کی تین بچیاں مورزادی سمینہ بی بی اور ماہ ناز ولد شاہان ڈوب گئیں ۔ ان میں سے دو بچیاں ڈوب کر جان کی بازی ہارگئیں تیسری کو ہوشی کی حالت میں نکال دیا گیا ۔ خضدار گریشہ گوارست میں بارش کے پانی گھروں میں داخل پورا گاوں سیلابی ریلہ کے لپیٹ میں آگیا جس سے سینکڑوں گھر منہدم ہوگئے ۔ علاقہ مکینوں کا الزام ہے کہ ڈی بلوچ کمپنی کی جانب سے چھوٹے پل بنانے کی وجہ سے بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوا ، اور لوگ بے گھر ہوگئے ۔ جبکہ ہزاروں ایکڑ زرعی اراضیات سیلابی ریلہ میں بہہ گئے ۔ عوامی حلقوں کا کہناہے کہ ندی گنداری گریشہ کا طوفانی ریلہ گواراست میں داخل ہونے کی وجہ سے سارا بستی تباہ ہوا ہے ۔ کوئی امدادی ٹیم پہنچ نہ سکا سارے بستی کے گھر گر کر تباہ برباد ،اشیاء خورنوش گھریلو ساما ن بہہ گئے ۔ نوشکی خیصار نالہ میں طغیانی ۔ سیلابی پانی شدت کے ساتھ داخل ہوگئی ہے ۔ کلی جمالدینی ، کلی شریف خان اور کلی سردار بادینی کا زمینی راستہ منقطع ہواہے ۔ خاران سے نوشکی جانے والے باراتی بیچ راستے پھنس گئے ہیں رابطہ منقطع ہوا ہے ۔ عوامی حلقوں نے مقامی انتظامیہ سے انھیں تلاش کرنے میں مدد کی اپیل کی ہے ۔ وڈھ کےمختلف دیہاتوں کراڑو۔آڑینجی۔ کلی عثمان کراڑو۔ کانڈارو۔سنگری سمیت دیگر مقامات پر لوگوں کے گھر منہدم فصلیں سیلابی ریلوں میں بہہ گئے ہیں ۔ نوشکی کلی بٹو ندی میں طغیانی سیلابی ریلہ گھروں میں داخل ہونے سے نقصانات کی اطلاع ہے ۔ جبکہ احمد وال ڈیم ٹوٹنے کی بھی اطلاع ہے ۔ بسیمہ ناگ اور رخشان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے رخشان ندی میں گذشتہ چار گھنٹوں سے تین افراد گاڑی سمیت سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ علاقائی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی میں سوار افراد کو بچانے کی کوشش کی لیکن بے سود رہے ہیں ۔ بسیمہ روتینکو میں پک اپ گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گیا، تاہم لوگوں نے اپنی مدد آپ گاڑی میں سوار افراد کو بچانے میں کامیاب ہوگئے ۔ اوتھل کے علاقے بھٹی میں ریلہ میں بہہ جانے والے شخص کی نعش بر آمد ۔ بتایا جارہاہے کہ نعش ایک درخت میں پھسنے کی وجہ سے ڈھانچہ بن گیا ہے جسم پر گوشت نہیں بچا ہے ۔ حب ۔ حب ندی تین دن قبل پل سے گرنے والے موٹر سائیکل سوار کی نعش حب ندی سے نکال لی گئی ہے ۔ جس کی شناخت مشتاق احمد سکنہ رئیس گوٹھ کے نام سے ہوئی ہے ۔ بتایا جارہاہے کہ مزکورہ شخص واپڈا میں ملازم تھے ۔ رئیس گوٹھ سے حب ڈیوٹی پر آرہے تھے ، کہ عین اس وقت پل کے اس حصہ سے گذر رہے تھے کہ سیلابی ریلہ گذر رہی تھی اور پل کا وہ حصہ گرگیا ۔ جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post