کوہلو: قبائلی و سیاسی رہنماؤں کا نذر بلوچ پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حمل آور بااثر شخص کیخلاف کارروائی کی جائے ، یہ بات کوہلو نیشنل پریس کلب کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہی ہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ وزیر تعلیم نصیب اللہ کے قریبی رشتہ دار طور خان نے صحافی نذر بلوچ کو زدوکوپ کرکے انھیں تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ جب کہ صحافی کے موبائل فون بھی چھین کر لے گئے ہیں ۔ ترجمان نے کہاہے کہ
صحافی برادری کو زدوکوپ کرکے حق و سچ کے آواز کو اس طرح دبایا نہیں جاسکتا ہے ۔ انھوں نے کہاہے کہ صحافی پر حملہ کی مذمت کرتے ہیں اس عمل کیخلاف عدالتی دروازا کھٹکھٹائیں گے۔ اگر یہاں انصاف نہیں ملا تو احتجاج سمیت دیگر سخت قدم اٹھائیں گے ۔
