بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا کہ آج 31 جولائی 2022 کو دوپہر ایک بجے کے قریب ہمارے سرمچاروں نے خاران شہر کے غلزئی محلہ میں واقع ایک دکان میں ملٹری انٹیلی جنس MI کے ایک انتہائی خاص کارندے محراب کبدانی کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔
آزاد بلوچ نے کہا محراب کبدانی ماضی میں کئیں سالوں تک قابض ریاست کی جانب سے تشکیل دیئے گئے ڈیتھ سکواڈ کا حصہ رہ چکا ہے۔ گزرتے وقت کے ساتھ اس کی سرگرمیوں میں کبھی سستی تو کبھی تیزی نظر آتی رہی۔
ترجمان نے مزید کہا گزشتہ 4 سال سے محراب کبدانی خاران میں ایم آئی کا ایک خاص اور انتہائی بااعتماد کارندہ ہونے کے ساتھ ساتھ علاقے میں ایم آئی کے افسران کیلئے سہولت کاری میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ علاقے کی جغرافیہ سے خود کو آشنا کرانے کیلئے ایم آئی کے افسران اکثر اس کو خفیہ گشت پر لے جایا کرتے تھے۔ اس کے علاوہ وہ کئیں مرتبہ ایم آئی کے افسران کو اپنی ذاتی گاڑی میں خفیہ طور پر خاران سے نوشکی اور دیگر منسلک علاقوں میں لے جانے میں سہولت فراہم کرتا تھا۔
آزاد بلوچ نے کہا آلہ کاری کی عوض محراب کبدانی کو خاران میں ایم آئی کا خاص سپورٹ حاصل تھا جسے استعمال کرکے وہ شہر اورگردونواح میں ڈکیتی، زمینوں پر ناجائز قبضہ اور لوگوں کو دھمکیاں دینے جیسے سماج دشمن کام میں بھر پور ملوث رہا ہے۔
انہوں نے کہا تنظیم نے محراب کبدانی کو سدھرنے کے متعدد مواقع فراہم کیے مگر وہ باز نہ آیا۔
آخر میں بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہماری تنظیم ایک مرتبہ پھر دشمن فوج اور ایجنسیوں کے لوکل آلہ کاروں کو تنبیہ کرتی ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کرکے قوم وتنظیم سے معافی مانگیں۔