بلوچستان مختلف حادثات میں گیارہ افراد ھلاک 24 زخمی ایک لاپتہ

نوکنڈی ،کوہلو ،پنجگور مچھ ( نامہ نگاران ،ویب ڈیسک ، اسٹاف رپورٹرز سے ) نوکنڈی کے قریب سیاہ ریگ کے علاقے میں دو گاڑیوں میں تصادم سے چار افراد جاں بحق جبکہ تیرہ زخمی ہوگئے، زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے کوہلو، سیلابی ریلوں، آسمانی بجلی گرنے سے چار افراد جاں بحق، دس سے زائد زخمی پنجگور کے دیہی علاقے رخشان لکی کور یار محمد گاؤں میں دو چھوٹے سگے بہن بھائی جن کی عمریں تقریباً سات اور نو سال کے درمیان تھیں، حالیہ بارش کی وجہ سے دریا میں ڈوب گئے۔ پنجگور میں حالیہ طوفانی بارشوں سے اب تک مجموعی طور پر 16 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ مچھ کو ئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث کانکن جاں بحق ایک کی حالت غیر ہو گئی جبکہ تیسرے کانکن کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو مچھ کوئلہ کان میں کا م کے دوران زہریلی گیس بھر جانے کے باعث تین کانکن پھنس گئے ۔ ریسکیو زرائع کے مطابق مچھ کائلہ کان میں پھنسے تین میں سے ایک کانکن کی نعش جبکہ ایک کو بیہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا ۔جبکہ تیسرے کانکن کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے، مزید کاروائی جا ری ہے.

Post a Comment

Previous Post Next Post