شال ( اسٹاف رپورٹر سے )
بلوچ جبری لاپتہ افراد کے لواحقین جو گزشتہ نو دنوں سے ریڈ زون میں احتجاجاً دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، آج شام کو شام گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاجی ریلی نکالا جس میں لاپتہ افراد کے لواحقین سمیت سینکڑوں لوگوں نے ریلی میں شرکت کی
ریلی نے مختلف شاہراہوں سے پیدل مارچ کرتے ہوئے گورنر ہاؤس کے سامنے آکر احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں لاپتہ افراد کے تصاویر اٹھائے ہوئے ہوئے تھے اور شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔
لواحقین نے مطالبہ کہ انکے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں اور انہیں سخت سے سخت اقدام اٹھانے پہ مجبور نا کیا جائے، انکے مطابق اگر ہمارے مطالبات تسلیم نا کیے گئے تو ہم کوئٹہ تا کراچی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند کر دیں گے، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہوگا جس کا زمہ دار ریاست ہوگی
واضح رہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا تھا ملک کے سب سے بڑے اور مقتدرہ ادارے کا سربراہ آکر انہیں سنیں اور انہیں یہ یقین دہانی کرائیں کہ انکے پیاروں کو جعلی مقابلوں میں نہیں مارا جائے گا۔