لسبیلہ (ویب ڈیسک ) کنراج ندی میں تین خواتین ڈوب گئیں۔ ایدھی ذرائع کے مطابق لسبیلہ میں کنراج ندی میں تین خواتین ڈوب گئیں، ایک خاتون کی نعش نکال لی گئی ہے دو کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اب تک متعدد لوگ لاپتہ ہیں، نعشیں ملنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔