کراچی ( نمائندہ خصوصی )
بلوچستان میں سیلاب اور طوفانی بارشوں سے متاثر افراد کی مدد کے لئے کراچی کے مختلف بلوچ علاقوں میں امدادی کمیپس دوسرے روز بھی جاری رہے ۔ امدادی کیمپس میں عوام نے بھرپور شرکت کی۔ اور مدادی سامان اور نقدی رقوم جمع کروائے گئے۔
ہمارے نمائندہ مطابق یہ کمیپس بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔ جو مزید ایک روز یعنی پیر تک جاری رہینگے۔
مرکزی کیمپ سلمان ٹاور، ملیر پندرہ، امام بخش مارکیٹ کے قریب قائم ہے جبکہ جمعہ گوٹھ، ملا عیسی گوٹھ، غازی ٹاؤن، نیو شفیع گوٹھ، کوہی گوٹھ، کاٹھور، شرافی گوٹھ فقیر کالونی اور صالح محمد گوٹھ میں بھی امدادی کیمپس قائم ہیں۔
اتوار روز 17 کیمپس لگائے گئے امدادی کیمپوں میں لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ کمبل، کپڑے، لحاف، گھی، چاول، دال، چینی، سمیت دیگر اشیا سمیت نقدی رقوم بھی جمع کروائے گئے۔
دریں اثناء بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے ترجمان نے اپنے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ امدادی کیمپس آج دوسرے روز سے قائم ہیں۔ جس میں لوگوں نے بھرپور شرکت کی اور امدادی سامان جمع کروائیں۔ ترجمان کے مطابق یہ تین روزہ کیمپس ہیں۔ جو پیر کے روز تک جاری رہینگے۔
ترجمان نے عوام سے اپیل کی وہ پھرپور طریقے سے کیمپس آئیں اور سیلاب زدگان کی مدد کریں۔
انھوں نے کہاہے کہ آ ج تین ٹرک امدادی سامان بلوچستان کے وندر، اوتھل، لاکھژا اور دیگر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں روانہ کردیئے گئے ہیں ۔