ڈیرہ الہ یار، کاروکاری کے الزام میں فائرنگ سے ٹیچر، جیکب آباد میں پی پی کی خاتون رہنما قتل

جعفر آباد (نامہ نگار ) ڈیرہ اللہ یار میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے مبینہ کاروکاری کے الزام میں ٹیچر کو قتل کرنے کے بعد جیکب آباد میں پیپلزپارٹی کی خواتین ونگ کی رہنما کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔ کوئٹہ روڈ پر واقع ایس ایس پی دفتر کے قریب ڈھابہ ہوٹل پر موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے ٹیچر وحید مراد رخشانی کے ساتھ ڈھابہ ہوٹل میں چائے پی اور جاتے وقت ٹیچر کو پستول سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد مقتول کا موبائل بھی ساتھ لے گئے۔ ملزمان نے جیکب آباد پہنچ کر سول لائن تھانہ کی حدود جعفرآباد محلہ میں پیپلزپارٹی کی خواتین ونگ رہنما عابدہ پروین مرہٹہ کو بھی گولیاں مار کر قتل کر دیا اور فرار ہوگئے جیکب آباد کے سول لائن تھانہ پولیس کے مطابق پیپلزپارٹی کی خواتین ونگ رہنما عابدہ پروین کو اسکے بیٹے ریاض نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے جبکہ ڈیرہ اللہ یار تھانہ کی پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ٹیچر وحید مراد رخشانی کے قتل میں بھی مقتولا عابدہ پروین کا بیٹا ریاض اور انکا ایک ساتھی ملوث ہو سکتے ہیں مقتول ٹیچر کی لاش سول اسپتال ڈیرہ اللہ یار پہنچائی گئی جہاں مقتول کے بھائی نے بتایا کہ ملزمان نے انکے بھائی کو قتل کرنے کے بعد جیکب آباد اپنے گھر جا کر خاتون کو بھی قتل کر دیا ہے دونوں واقعات کے بعد ڈیرہ اللہ یار اور جیکب آباد پولیس نے مشترکہ تحقیقات شروع کر دی ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post