خضدار میں ٹینکر مافیا کی من مانی، مہنگے داموں پانی کی فروخت پر عوام کا شدید ردعمل

خضدار (نامہ نگار ) خضدار میں ٹینکر مافیا اپنی ہٹ دھرمی دکھا کر من مانی قائم رکھنے کے لئے خضدار کے غریب عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے پانی کی قلت پیدا کرکے ٹینکر مافیا کو عوام کو لوٹنے کا فری ہینڈ دیا گیا ہے۔ ٹینکر مافیا مہنگے داموں پانی فروخت کررہا ہے۔ اس حوالے سے خضدار کے قبائلی رہنماﺅں، عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے ٹینکر مافیا کی من مانیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سے ضلعی انتظامیہ اور ٹینکر مالکان کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ عوام کو پانی سپلائی کا آغاز ہوجائیگا۔ خضدار سٹی کے اندر 1300 روپے اور سٹی سے باہر 1400 روپے پانی کا فی ٹینکر مقرر کیے گئے ہیں۔ ادھر قبائلی رہنماﺅں، عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے انتظامیہ اور ٹینکر مالکان کے درمیان مذاکرات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کے ساتھ نا انصافی ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post