کوئٹہ(اسٹاف رپورٹرز سے) بولان،دریائے ناڑی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گز رہا ہے ، تفصیلات کے مطابق بولان80000 کیوسک کا سیلابی ریلہ دریائے ناڑی سے گزر رہا ہے۔انتظامیہ نے بولان دریائے ناڑی کے قریب آباد کچی آبادیوں کو ہائی الرٹ جاری کردیا ہے ۔اور انہیں محفوظ مقامات پرمنتقلی ہونے کا کہا گیا ہے ، مزید بارش کی پشگوئی کی صورت میں ریلہ مزید خطرناک ہو سکتا ہے۔