پنجگور ( نامہ گار ) پنجگور کے علاقے پروم میں مسلح افراد و پاکستانی فورسز کے مابین جھڑپ میں چھ افراد سمیت فورسز کے اہلکاروں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق اس جھڑپ میں زمینی فورسز کے علاوہ گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا ہے جبکہ دوران جھڑپ علاقے میں گولیوں کی آوازیں بھی سنی گئیں ہیں ۔
ذرائع کے مطابق جانبحق ہونے والوں کا تعلق بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم سے ہیں تاہم آزادی پسند تنظیموں کا موقف اس حوالے سے باضابطہ طور پر سامنے نہیں آیا ہے.