شہدائے زیارت کے فوج ہاتھوں قتل خلاف مظاہرہ ہوگا ۔ سول سوسائٹی

گوادر ( مانیٹرڈیسک ،ویب ڈیسک ۔پ ر ,گلزار دوست ) شہدائے جیونی چوک تحصیل جیونی ڈسٹرکٹ گوادر میں بدھ کے روز شام پانچ بجے ابی ایس او کے سابقہ چیئرمین سعید فیض بلوچ کی سربراہی میں زیارت میں فوج ہاتھوں ماروائے عدالت قتل اور بے گناہ لاپتہ بلوچوں کی قتل عام اور اس کو غلط رنگ دینے کے خلاف ایک عظیم الشان مذمتی جلسے عام کا انعقاد کیاجائے گا ۔ یہ اعلان بلوچستان سول سوسائٹی اور تربت سول سوسائٹی نے اپنے مشترکہ جاری بیان میں کیاہے ۔ انھوں نے کہاہے کہ اس احتجاجی مظاہرہ اور جلسہ کی نہ صرف بلوچستان سول سوسائٹی و تربت سول سوسائٹی ہمایت کرے گی، بلکہ ان کے سماجی کارکنان بھر پور شرکت بھی کریں گے ۔ ترجمان نے جیونی گوادر کیچ کے عوام سے التماس کیا ہے کہ وہ اس مظاہرہ اور جلسہ میں اپنی شرکت کو قومی ا نسانی فرض سمجھ کر یقینی بنائیں تاکہ ہم ظلم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن سکیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post