ڈیرہ الہ یار ڈاکو پولیس مقابلہ میں ھلاک ،خضدار ڈاکٹر رفیق انتقال کرگئے

خضدار (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خضدار ڈاکٹر محمد رفیق مینگل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق آج وہ کوئٹہ میں سرکاری اجلاس میں شریک تھے کہ انہیں سینے میں تکلیف محسوس ہوئی ، جنہیں اسپتال لےجایا رہاتھاکہ وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی جان کی بازی ہار گئے ۔ جعفرآباد( ویب ڈیسک ) گزشتہ شب ڈیرہ اللہ یار کچی بند کے مقام پر پولیس اور ڈاکوں کے درمیان مقابلہ ہوا مقابلہ میں فائرنگ سے ایک ڈاکو ھلاک ، جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت دو افرادشدید زخمی ہوگئے ۔ بتایا جارہاہے کہ ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے انھیں گھیر لیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post