کرنل ہمارے تحویل میں ہے۔ بی ایل اے،مغوی کرنل کی نعش برآمد

بے ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ پاکستانی کرنل لئیق بیگ مرزا بی ایل اے کے تحویل میں ہے۔ خیال رہے کہ مذکورہ کرنل کو گذشتہ دنوں زیارت کے علاقے ورچوم سے نامعلوم افراد اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔ ترجمان نے کہا کہ کرنل لئیق کو بی ایل اے کے اسپیشل فورس اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ نے ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 12 جولائی کو گرفتار کیا۔ تاہم آج لیفٹیننٹ کرنل لئیق کی لاش زیارت مانگی ڈیم کے قریب ملی ہے۔ لاش کو کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ پہنچا دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ 7 اگست 2013 بی ایل اے نے بولان کے علاقے میں کوئٹہ سے راولپنڈی جانی والی مسافر کوچ کو روک کر 13 ایف سی اہلکار کو شناخت کے بعد اپنے ساتھ لے گئے۔ جن میں سے محمد اشرف آرائیں سکنہ فیصل آباد، جلب سکنہ فاضل پور، محمد اشرف، محمد وقار، شوکت علی، عبدالمالک، محمد صغیر، محمد شکیل اور محمد احمد اور دوسرے اہلکار شامل تھے, جنہیں بعد میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ اسی طرح فروری 2012 کو بی ایل اے نے بلوچستان کے علاقے مارگٹ سے تین ایف سی اہلکاروں کو گرفتار کرکے لیا جن میں یوسف, توفیف اور راشد علی شامل تھے, بعد میں 4 مارچ 2012 کو مچھ کے علاقے سے ایک مقامی ہوٹل کے قریب سے تینوں اہلکاروں کی لاشیں ملی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post