کوئٹہ بارشیں دو افراد جاں بحق، تعداد 90 ہوگئی۔ بچہ ریڑی سے ٹکرا کر ھلاک ۔

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹرز سے، ویب ڈیسک ) بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے بدھ کو کوئٹہ میں بارشوں کے باعث نوحصار میں واقعہ کلی باغزئی کلی اکبر میں سیلابی ریلے میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا ۔ اسی طرح جعفرآباد کی تحصیل جھٹ پٹ میں دیوار گرنے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں اب تک 90افراد جاں بحق جبکہ 63زخمی ہوئے ہیں۔ بارشوں کے باعث 3953گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ قلعہ سیف اللہ میں عارضی کیمپ قائم کرکے وہاں پانی ، صحت اور رہائش کی عارضی سہولیات مہیا کردی گئی ہیں ساتھ ہی کوئٹہ ، قمر دین کاریز ژوب سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو زیارت میں 23، پشین میں16، مسلم باغ اور مستونگ میں 06،ژوب میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ آج جمعرات کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم بارکھان ، قلات ، خضدار، موسی ٰ خیل ، شیرانی ، زیارت، لورالائی ، نصیر آباد، جعفر آباد، سبی ، بولان ، کوہلو، ژوب اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں واقع مری کالونی میں ایک بچہ سائیکل پر جاتے ہوئے پہلے ریڑھی سے ٹکرا کر زمین پر گر پڑا اور بعد میں پانی کے ٹینکر نے بچے کو کچل دیا۔ منگچر : کوئٹہ سے کراچی جانیوالی مسافر بس پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ۔ مسلح افراد کی فائرنگ سے مسافر بس کے ٹائر پھٹ گئے۔ نامعلوم مسلح افراد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع واردات سے فرار ہوگئے۔ انتظامیہ واقعہ سے لاعلم۔ بس میں سوار مسافر حضرات معجزانہ طور پر محفوظ، جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ واقعہ کیخلاف بس عملے اور مسافروں نے احتجاجاً روڈ بلاک کردیا۔ ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ۔ مسافر بسوں پر پتھراؤ اور فائرنگ روز کا معمول بن گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post